اسلام آباد(این این آئی)آڈیٹر جنرل کی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ نادرا کے پاس مقناطیسی سیاہی کی جانچ کیلئے درکار ٹیکنالوجی ہی موجود نہیں لیکن ووٹوں کی تصدیق کے نام پر امیدواروں سے بھاری فیسیں وصول کر کے تصدیق کی رپورٹس دی گئیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق آڈیٹر جنرل نے اس حوالے سے سوالنامہ بھجوایا تو نادرا نے مطلوبہ ٹیکنالوجی نہ ہونے کا اعتراف کر لیا۔
مقناطیسی سیاہی کی جانچ کیلئے ٹیکنالوجی نہ ہونے کے باوجود نادرا نے امیدواروں سے بھاری فیس لی: آڈیٹر جنرل کی رپورٹ
Feb 16, 2016