ہڑتال سے 4ارب 30 کروڑ نقصان ہوا، ذمہ داروں سے وصولی کی جائے: پی آئی اے بورڈ

Feb 16, 2016

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) پی آئی اے کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس کی بریفنگ میں بتایا گیا کہ ہڑتال سے پی آئی اے کو چار ارب 38 کروڑ روپے کا نقصان ہوا بورڈ نے ایئر لائن کو ہدایت کی کہ نقصان کے ذمہ داروں کا تعین کر کے ان سے زرتلافی وصول کیا جائے۔ بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ نقصان کی وجہ سے قرضوں کی اقساط اور سود کی ادائیگی میں مشکلات کا سامنا ہے۔ علاوہ ازیں ترجمان پی آئی اے نے کہا ہے کہ کسی ملازم کو نوکری سے فارغ نہیں کیا گیا، ہڑتال کرنے والے 167 ملازمین کو شوکاز نوٹس جاری کئے گئے ہیں۔

مزیدخبریں