مقبوضہ بیت المقدس‘ یروشلم (آن لائن + اے ایف پی + این این آئی) فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں باب العامود کے مقام پر دہرے فدائی حملے میں مزید دو فلسطینی نوجوان شہید ہوگئے ، چوبیس گھنٹوں کے دوران شہدا کی تعداد 5 ہوگئی۔ اسرائیلی پولیس کی خاتون ترجمان لوبا السمری کا کہنا ہے کہ دونوں فلسطینی نوجوانوں نے باب العامود کے مقام پر فدائی حملہ کیا۔ ان کے پاس ایک خود کار بندوق تھی جس کی مدد سے انہوں نے پولیس پر فائرنگ کی کوشش کی مگر ان کی کوشش کامیاب ہونے سے قبل ہی فوج کی فائرنگ سے ایک لڑکا مارا گیا۔ دونوں لڑکوں کی عمریں 15 سال تھیں۔ایک اور واقعے میں ایک فلسطینی لڑکے نے چاقو سے اہلکاروں پر حملہ کرنے کی کوشش کی۔ ایک اہلکار نے فائرنگ کر کے اس لڑکے کو شہید کر دیا۔ ایک اور واقعے میں پولیس کا کہنا ہے کہ ایک فلسطینی لڑکی نے پولیس اہلکار کو چاقو مارنے کی کوشش کی۔ اہلکار نے فائرنگ کر کے اس کو زخمی کر دیا۔ تاہم اس واقعے کے حوالے سے متضاد اطلاعات ہیں۔ فلسطین کی مان نیوز ایجنسی کے مطابق یہ لڑکی اپنی بہن کے ہمراہ ملٹری چیک پوسٹ سے گزر رہی تھی جب اس کو گولی کا نشانہ بنایا گیا۔نیوز ایجنسی کے مطابق اس لڑکی نے پولیس اہلکار پر حملہ نہیں کیا۔ خبر رساں ایجنسی کے مطابق اس لڑکی کی عمر 14 سال ہے اور اس کو گولیاں ماری گئیں جس سے وہ موقع پر شہید ہو گئی۔ ادھ مغربی کنارے میں صہیونی فوج نے پناہ گزین کیمپ پ ہلہ بول دیا۔ جھڑپیں ہوئیں او پتھراؤ کیا گیا۔ فلسطینی ہیلتھ حکام کے مطابق فائرنگ سے 28 فلسطینی زخمی ہو گئے۔ ایک کے سر میں گولی لگی۔ 25 رکنی صہیونی فوجیوں کے سکواڈ نے حملہ کیا تھا۔ حماس نے شہید فلسطینی لڑکی کی شہادت کا اسرائیل سے بدلہ لینے کا اعلان کیا ہے۔ اسرائیلی عدالت نے 31 سالہ فلسطینی کو یہودیوں پر حملے کے الزام پر قید کی سزا سنا دی۔
مقبوضہ بیت المقدس :فذائی حملہ فائرنگ 2 فلسطینی شہید :اسرائیلی فوج کا پناہ گزین کیمپ پر دھاوا جھڑپیں 28 افراد زخمی
Feb 16, 2016