کشمیر میں انتخابی میدان سج رہا ہے کشیدگی نہیں ہونی چاہیے: فضل الرحمن

اسلام آباد (آن لائن) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ کشمیر سمیت تمام مسائل کو ہم بھارت کے ساتھ مذاکرات کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں تاہم کشمیریوں کے حق خود ارادیت پر ہم سب متفق ہیں، امریکہ سے ایف 16 کے جہاز خرید کر پاکستان کو مضبوط کرنا ہمارا حق ہے۔ آزاد کشمیر کے انتخابات میں میدان سج رہا اور گرما گرم ماحول پیدا ہورہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ مذاکرات کا شیڈول بنانا دونوں ملکوں کی وزارت خارجہ کا کام ہے۔ آزاد کشمیر میں دونوں سیاسی جماعتوں کی قیادت جو پاکستان میں مفاہمتی پالیسی پر گامزن ہے اس لئے ان کی قیادت کو چاہیے وہاں پر تلخیاں پیدا نہ ہوں۔ تاہم وہاں کشیدگی کی صورتحال نہیں ہونی چاہیے۔

ای پیپر دی نیشن