اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ میں سندھ کے وزیر خزانہ مراد علی شاہ کو نااہل قرار دینے کے لیے درخواست دائر کر دی گئی۔ درخواست میں سیکرٹری قانون، چیف الیکشن کمشنر، الیکشن کمشن کے سیکرٹری چاروں ممبران اور مراد علی شاہ کو فریق بنایا گیا۔ درخواست گزار کا موقف ہے جامشورو سے منتخب سید مراد علی شاہ دوہری شہریت کے حامل ہیں جس کا مقدمہ الیکشن کمشن میں زیرسماعت ہے۔ الیکشن کمشن نے ہائیکورٹ سے فیصلے تک دوہری شہریت کیس کی سماعت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مراد شاہ بطور وزیر خزانہ سندھ اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے قومی خزانہ کو بھاری نقصان پہنچا رہے ہیں۔