اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) این اے 125 میں ووٹوں کی دوبارہ تصدیق کے حکم میں ترمیم کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق درخواست تحریک انصاف کے امیدوار حامد خان کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔ درخواست گزار حامد خان کا کہنا ہے کہ ووٹوں کی تصدیق کے اخراجات الیکشن کمشن برداشت کرے۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ غفلت الیکشن کمشن نے کی، حامد خان نے نہیں۔ واضح رہے عدالت نے ووٹوں کی تصدیق کے اخراجات حامد خان کو اٹھانے کا حکم دیا تھا۔
حامد خان/ درخواست
سپریم کورٹ: ووٹوں کی دوبارہ تصدیق کے حکم میں ترمیم کیلئے حامد خان کی درخواست
Feb 16, 2016