ٹھٹھہ.... گلاب کی دلکش رنگت‘ نازک پنکھڑیاں اور خوشبو نے اسے پھولوں کا بادشاہ بنایا ہے۔ سندھ کے بیشتر شہروں میں گلاب کے باغات ہیں لیکن ٹھٹھہ کے گلاب کی شان ہی کچھ اور ہے۔ گلاب کا موسم ہو اور ویلنٹائن کی آمد ایسے میں ٹھٹھہ کے گلاب کے باغات محبت کرنے والوں کو خوب لبھاتے ہیں۔ بھگاڑ موری‘ دڑو‘ چمپیر‘ ساکرو اور گھوڑا باری‘ ٹھٹھہ کے وہ علاقے ہیں جہاں بہترین اور اعلیٰ قسم کے گلاب کے پھولوں کے باغات ہیں۔ گلاب کے پھول کو اگر سورج نکلنے کے بعد توڑا جائے تو یہ جلد مرجھا جاتے ہیں۔ اسی لئے مالی منہ اندھیرے ہی باغ میں پہنچ کر ایک ایک گلاب کو بڑے پیار سے توڑتے ہیں۔
گلاب
ٹھٹھہ کے گلاب محبت کرنے والوں کو خوب لبھاتے ہیں
Feb 16, 2016