شریف برادران نے وسائل کا رخ جنوبی پنجاب کیطرف موڑ دیا: جاوید علیشاہ

ملتان (سپیشل رپورٹر) مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی سید جاوید علیشاہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف اور وزیراعلیٰ شہباز شریف ضلع ملتان کی ترقی کے لئے ہرممکن وسائل فراہم کر رہے ہیں میٹرو بس منصوبہ سمیت اہم میگا پراجیکٹس کی تکمیل سے ملتان کا شمار پاکستان کے ترقی یافتہ شہروں میں ہو گا ۔یہ بات انہوں نے مسلم لیگ ن کے نائب صدر وسیم اکرم می¶ سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ ایم این اے سید جاوید علی شاہ نے کہا کہ حکومت نے وسائل کا رخ ملتان سمیت جنوبی پنجاب کی طرف موڑ دیا ہے۔ جنوبی پنجاب کی محرومیوں کا جلد خاتمہ ہو گا اور لوگوں کو روزگار کے نئے مواقع حاصل ہوں گے ۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ تمام ترقی یافتہ منصوبے تیزی سے مکمل کئے جا رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن