لاہور(نمائندہ سپورٹس +سپورٹس رپورٹر)پاکستان سپر لیگ کے میچ میں دفاعی چیمپئن اسلام یونائٹیڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دیدی ۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 6وکٹوں پر 148رنز بنائے ۔ اسد شفیق 45‘احمد شہزاد26‘کیون پیٹرسن صفر ‘روسوسات ‘سرفرازاحمد بارہ ‘تھسارا پریرا 27رنز بناکر آئوٹ ہوئے ۔ محموداللہ 29رنز پر ناقابل شکست رہے ۔محمد سمیع اور شین واٹسن نے دو دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔ اسلام یونائٹیڈ نے ہدف 5وکٹوں پرپور ا کرلیا ۔ ڈیوائن سمتھ دس ‘بریڈہیڈن چھ ‘مصباح الحق دس ‘شین واٹسن 36رنز بناکر آئوٹ ہوئے ۔ سیم بلنگز78رنز پر ناقابل شکست رہے ۔ انہیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔ محمد نواز نے دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کی ٹیمیں آج مد مقابل ہونگی ۔ میچ رات نو بجے شروع ہوگا۔