اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ میں کمشنر آر ٹی او کی جانب سے ٹیکس معاملات میں کورٹ کی عدم قانونی معاونت سے متعلق کیس کی سماعت میں وضاحت کے لئے چیئرمین ایف بی آر کی عدالت کے روبرو پیشی، چیف جسٹس نے چیئرمین ایف بی آر کی نامکمل ریکارڈ کی فراہمی پر سخت سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ آج آپ کو موقع دے رہے ہیں، ادارے کے معاملات درست کریں، وگرنہ عدالت سخت حکم جاری کرے گی ادارے کے وکلاء التواء پر التواء لیتے ہیں، پھر ریکارڈ بھی پیش نہیں کرتے، یہ ناقابل برداشت ہے۔ چیف جسٹس نے چیئرمین ایف بی آر سے استفسار کیا کہ عدالت کو کیوں مطلوبہ معاونت فراہم نہیں کی جارہی جس پر چیئرمین ایف بی آر نے عدالت کو یقین دہانی کروائی کہ آئندہ شکایت کا موقع نہیں دیں گے۔