گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)اروپ پو لیس کے نرالے شیر جوان شراب سے بھری کین 13سالہ بچے سے اٹھوا کر ملزم کو عدالت میں پیش کرنے کیلئے سیشن کورٹ پہنچ گئے،عدالت نے ملزم کو جیل بھجوا دیا، تفصیلات کے مطابق تھانہ اروپ پو لیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کے دوران آصف نا می ملزم کو حراست میں لے کر اس کے قبضہ سے18 لٹر شراب برآمد کی تھی اور پو لیس نے شراب کو پلاسٹک کین میں ڈال کر سیل کر دیا، پو لیس کے شیر جوان ملزم کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کرنے کیلئے سیشن کورٹ پہنچے تو مال مقدمہ13سالہ بچے نے اٹھا رکھا تھا، پو لیس نے ملزم کوعدالت میں پیش کیا اس دوران معزز جج نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا۔