نارنگ منڈی (نامہ نگار) نواحی قلعہ مانانوالہ میں چوروں نے دو غریب محنت کشوں کے چارگدھے چوری کر کے کھالیں اتار لیں۔ گذشتہ رات تاریکی میں چوروں نے ایک حویلی سے گدھے چوری کئے اور قریبی سیٹھ قیصر کے خشت بھٹہ کے قریب انہیں ذبح کرکے کھالیں اتار لیں۔ ایک ماہ میںگدھے چوری کرنے کی یہ دوسری واردات ہے جس سے گدھا مالکان میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔