ملتان(آئی این پی)پیپلزپارٹی نے 10مارچ کو بلاول بھٹو کے ملتان جلسہ کی اجازت کیلئے ضلعی انتظامیہ کو باضابطہ درخواست جمع کروا دی، پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما علی موسیٰ گیلانی، ڈاکٹر جاوید صدیقی، خواجہ رضوان عالم، سہیل خان بابر و دیگر کی قیادت میں وفد نے گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر ملتان نادر چٹھہ اور سی پی او ملتان احسن یونس سے ملاقات کی اور انہیں 10مارچ کو ملتان کے قلعہ کہنہ قاسم باغ گراونڈ میں جلسہ کی اجازت کیلئے درخواست جمع کروا دی۔ پیپلزپارٹی کے 10مارچ کو ملتان جلسہ سے پارٹی چئیرمین بلاول بھٹو زرداری خطاب کریں گے۔