لاہور (خصوصی نامہ نگار) سپیکر پنجاب اسمبلی رانا اقبال خان نے تحریک انصاف کی جانب سے وزیراعلیٰ کی نا اہلی کے لئے اسمبلی سیکرٹریٹ میں دائر ریفرنس پر فریقین سے دلائل سننے کا عمل مکمل کر لیا ہے اور سپیکر نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ ریفرنس کا فیصلہ آئین اور قانون کے مطابق مقررہ مدت کے اندر کر دیں گے۔ وزیراعلیٰ کے نمائندگی صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ خان اور ان کے وکیل مصطفی رمدے نے کی ۔ مصطفی رمدے نے وزیر اعلیٰ کی جانب سے ریفرنس کے خلاف دلائل دیئے۔ یاد رہے کہ ریفرنس کے جواب کے لئے سپیکر نے وزیراعلیٰ پنجاب کو منگل کے روز طلب کیا تھا تاہم مال روڈ سانحہ کے باعث یوم سوگ کے باعث سماعت نہیں کی۔
لاہور :نااہلی ریفرنس، وزیراعلیٰ کے نمائندوں نے دلائل مکمل کرلئے
Feb 16, 2017