ہائیکورٹ نے گھر کے سامنے سیف سٹی پراجیکٹ کے کیمرے لگانے کیخلاف درخواست مسترد کر دی

Feb 16, 2017

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے گھر کے سامنے سیف سٹی کیمرے نصب کرنے کے خلاف دائر درخواست مسترد کرتے ہوئے درخواستگزار کو ڈی سی لاہور سے رجوع کرنے کی ہدایت کر دی۔ درخواست گزار قاضی ارشد نے سیف سٹی پراجیکٹ کے کیمرے گھر کے سامنے لگانے کے اقدام کو چیلنج کیا تھا۔ درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ڈیفنس میں گھر کے سامنے سیف سٹی کیمرے کیلئے کھمبے نصب کئے جا رہے ہیں جس کی وجہ سے پراپرٹی کی قیمت کم ہو رہی ہے جس پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ کیا ہائی کورٹ اب صرف ان کاموں کیلئے رہ گئی ہے۔ عدالت کا وقت ضائع نہ کیا جائے۔ 

مزیدخبریں