جماعۃ الدعوۃ کے افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کیخلاف وزارت داخلہ کو قانونی نوٹس بھجوا دیا گیا

لاہور (وقائع نگار خصوصی)جماعۃ الدعوۃ کے افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کے خلاف وزارت داخلہ کو قانونی نوٹس بھجوا دیا گیا۔ اے کے ڈوگر ایڈووکیٹ نے جماعۃ الدعوۃ کی جانب سے وزارت داخلہ کے شعبہ ایگزٹ کنٹرول کو نوٹس بھیجا۔ بھجوائے گئے نوٹس میں کہا ہے کہ جماعۃ الدعوۃ کبھی پاکستان میں دہشت گردی کی سرگرمیوں میں ملوث نہیں رہی۔ جماعۃ الدعوۃ ہمیشہ ملک اور شہریوں کی فلاح و بہبود کے لئے وقف رہی ہے، نوٹس کے مطابق جماعت کے زیراہتمام ایک سو بیالیس تعلیمی ادارے کام کررہے ہیں، وفاقی یا صوبائی حکومت کی جانب سے جماعۃ الدعوۃکے خلاف کوئی بھی ثبوت پیش نہیں کیا گیا۔ 

ای پیپر دی نیشن