لاہور (اپنے نامہ نگار سے) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے کالعدم دہشت گرد تنظیم سے تعلق رکھنے والے دو دہشت گردوں کو جرم ثابت ہونے پر عمرقید کی سزا سنا دی ہے۔ اعظم اور طاہر نامی دہشت گردوں سے دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا تھا جس پر انکے خلاف سی ٹی ڈی نے مقدمہ درج کر کے چالان انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کر دیا۔ فاضل عدالت نے کیس کی سماعت مکمل کرتے ہوئے جرم ثابت ہونے پر کالعدم دہشت گرد تنظیم سے تعلق رکھنے والے دو مجرموں اعظم اور طاہر کو عمرقید سزا کا حکم دیدیا ہے۔
خصوصی عدالت سے کالعدم تنظیم کے 2 دہشت گردوں کو عمرقید
Feb 16, 2017