تحریک انصاف سندھ کا پنجاب میں کراچی طرز کے آپریشن کا مطالبہ، قرارداد جمع

Feb 16, 2017

کراچی(صباح نیوز) تحریک انصاف سندھ نے پنجاب میں بھی کراچی طرز کے آپریشن کا مطالبہ کردیا۔ پارٹی کی جانب سے قرارداد سندھ اسمبلی میں جمع کرا دی گئی۔ تحریک انصاف کے ارکان سندھ اسمبلی خرم شیر زمان، ثمر علی اور سیما ضیا نے سندھ اسمبلی میں قرارداد جمع کروا دی جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ کراچی کی طرح پنجاب میں بھی ٹارگٹڈ آپریشن شروع کیا جائے۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت، حکومت پنجاب کو نیشنل ایکشن پلان پر سو فیصد عملدرآمد یقینی بنانے کا پابند کرے۔ نیشنل ایکشن پلان پر عمل ہوتا تو سانحہ چیئرنگ کراس رونما نہ ہوتا۔ قرارداد میں مزید کہا گیا کہ سندھ اور خیبر پختونخوا میں نیپ عملدرآمد کے بہتر نتائج سامنے آئے ہیں۔ لاہور دھماکے کے بعد نیپ عملدرآمد پر کوئی کسر نہ چھوڑی جائے۔

مزیدخبریں