لاہور (لیڈی رپورٹر) چائلڈپروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو میںچیئرنگ کراس بم دھماکے میں شہید ہونے والے ڈی آئی جی ٹریفک، ایس ایس پی سمیت دیگر شہداءکے ایصال ثواب کیلئے خصوصی دعا کا اہتمام کیا گیا۔اس موقع پرڈائریکٹر جنرل چائلڈ پروٹیکشن بیورو فاطمہ شیخ ، ڈائریکٹر پروگرام تانیہ ملک اور دیگر سٹاف کے علاوہ بیورو میں مقیم بچوں اور بچیوں نے شرکت کی۔ علاوہ ازیں شعبہ خواتین لاہور کی جنرل سیکرٹری شازیہ خان نے کہا کہ دہشت گرد پوری قوم کے مجرم ہیں انہیں گرفتار کرکے عبرتناک سزادی جائےگی۔ یوتھ خواتین ونگ کی جنرل سیکرٹری ساجدہ وسیم ملک نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے تین سالوںمیں دہشتگردی پر کافی حد تک کنٹرول کرلیا ہے۔لیکن کچھ غیر مرئی قوتیں ملک میں امن قائم نہیں ہو نے دے رہے۔
چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں بم دھماکہ کے شہداء کے لئے دعا کا اہتمام، خواتین رہنماﺅں کا اظہار تعزیت
Feb 16, 2017