کرا چی کے تعلیمی ادارو ں میں مقا می ضلعی افراد کو ان کے حق سے محرو م کرنااورتعلیمی اداروں کے دروازے بند کرناکسی طو ر درست نہیں کشور زہر

Feb 16, 2018

کراچی (خصوصی رپورٹر) ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کی رکن و رکن قومی اسمبلی کشور زہرا نے کہا ہے کہ کرا چی کے تعلیمی ادارو ں میںمقا می طلبا ء کی نشستو ں پربیرو نی اضلا ع کے ڈومیسائل ر کھنے والوںکودا خلہ دے کر حق تلفی کی فضا ء کایہ عمل علاقائی یکجہتی کو نقصان پہنچانے کا سبب بنے گا انہوں نے ان خیا لا ت کا اظہا ر کرا چی کے ایسے طلبا ء کے وا لدین سے با ت چیت کرتے ہوئے کیاجن کوکرا چی کے تعلیمی اداروںمیں داخلے نہیںمل سکے ہیں۔ انہو ں نے کہا ہے کہ تعلیم حا صل کرنا معاشرے کے ہر فرد کا بنیاد حق ہے لیکن مقا می ضلعی افراد کو ان کے حق سے محرو م کرنااورتعلیمی اداروں کے دروازے بند کرناکسی طو ر درست نہیں۔ انہوںنے کہاکہ کرا چی کے طلبا ء کا یہ آ ئینی و قا نو نی حق ہے کہ پہلے ان نشستو ں پرطلباء کوتعلیمی اداروں میں داخلہ دیا جا ئے جو مقامی شہریت رکھتے ہیں۔ کشو رزہرانے کہاکہ تعلیمی اداروں میں استحکام کے ساتھ ساتھ خامیوںکودرست کرنا اور میرٹ پرداخلے کی پا لیسی کویقینی بنانا ارباب اختیار کی ذمہ داری ہے۔ انہوںنے گور نرسندھ‘ وزیراعلیٰ سندھ اوروزیر تعلیم سے اس مسئلے کی جانب نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ رکن را بطہ کمیٹی وممبرصو با ئی اسمبلی سندھ ہیرسوہو نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ سندھ کے دیگر اضلاع میں موجود تعلیمی اداروں کے اندر نشستوں کا اضافہ کیا جائے تاکہ وہ طلبا جو دوسرے شہروں میں جا کر تعلیم حا صل کر ر ہے ہیںان کو داخلے کی سہو لت اپنے ہی اضلا ع میںآ سا نی سے حاصل ہو سکے۔

مزیدخبریں