لاہور (سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) سپرنگ پولو کپ 2018 کے تیسرے روز دو میچز کھیلے گئے۔ پہلے میچ میں رضویز/ماسٹر پینٹس نے نیوایج/گارڈ گروپ کو 7-4 سے جبکہ دوسرے میچ میں باڑیز نے ماسٹر پینٹس بلیک کو 7-1 سے ہرا دیا۔آج سہ پہر دو بجے آرمی وائٹ اور ڈائمنڈ پینٹس بلیک کے درمیان میچ ہوگا۔تفصیلات کے مطابق لاہور پولو کلب میں سپرنگ پولو کپ 2018ءکے مقابلے جاری ہیں۔پہلے میچ میں رضویز/ماسٹر پینٹس اور نیوایج/گارڈ گروپ کی ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلہ جاری رہا۔ جیتنے والی ٹیم رضویز/ماسٹر پینٹس کی طرف سے خوان کروز لوساڈا نے چار جبکہ حمزہ مواز خان نے تین گول سکور کیے جبکہ نیوایج /گارڈ گروپ کی طرف سے سلواڈور الاﺅاتین اور راجہ ارسلان نجیب نے ایک گول سکور کیا جبکہ آدھا گول انہیں ہینڈی کیپ ایڈوانٹیج تھا۔ دوسرے میچ میں باڑیز نے ماسٹر پینٹس بلیک کو 7-1 سے ہرایا۔ باڑیز کی طرف سے جان ماریہ نے تین، احمد بلال ریاض نے دو جبکہ راجہ میکائل سمیع نے ایک گول سکور کیا۔