پیانگ چنگ (سپورٹس ڈیسک )ونٹر اولمپکس میںنو طلائی تمغوں کے ساتھ جرمنی کی برتری قائم ہے۔جرمنی نے سونے کے نو ‘چاندی کے دو ار کانسی کے چار تمغے جیت کر مجموعی طور پر پندرہ تمغے اپنے نام کئے ہیں ۔ناروے نے سونے کے چھ تمغے جیت کر دوسری پوزیشن پر قبضہ کر لیا ہے ۔ ناروے نے سونے کے چھ ‘چاندی کے سات اور کانسی کے چار تمغوں سمیت مجموعی طور پر سترہ تمغے جیتے ہیں ۔ہالینڈ سونے کے پانچ ‘چاندی کے پانچ اور کانسی کے دو تمغے جیت کرتیسرے نمبر پر ہے اور تمغوں کی مجموعی تعداد بارہ ہے ۔ امریکہ سونے کے پانچ ‘چاندی کا ایک اور کانسی کے دو تمغے جیت کرچوتھے نمبر پر ہے ۔کینیڈا کی پانچویں پوزیشن ہے جوسونے کے چارتین ‘چاندی کے پانچ اور کانسی کے چار تمغے جیت چکا ہے ۔سویڈن نے سونے کے تین ‘چاندی کے دو تمغے اپنے نام کئے ہیں ۔ فرانس نے سونے کے تین‘چاندی کا ایک اور کانسی کے دو ‘آسٹریا سونے کے دو ‘چاندی کا ایک ‘کانسی کے تین ‘اٹلی نے سونے کا ایک ‘چاندی کا ایک اور کانسی کے تین ‘جنوبی کوریا نے سونے کا ایک اور کانسی کا ایک ‘جاپان نے چاندی کے چار اور کانسی کے تین ‘آسٹریلیا چاندی کے دو ‘کانسی کا ایک ‘چین چاندی کے دو ‘سلواکیہ چاندی کے دو ‘روس کی نیوٹرل ٹیم نے چاندی کا ایک اور کانسی کے چار ‘چیک ریپبلک نے چاندی اور کانسی کا ایک ایک ‘ سوئٹزر لینڈ چاندی اور کانسی کا ایک ایک ‘سلو وینیا چاندی کا ایک ‘فن لینڈ کانسی کے تین ‘قازقستان نے کانسی کا ایک اور سپین نے کانسی کا ایک تمغہ اپنے نام کیا ہے ۔