پیانگ چنگ (سپورٹس ڈیسک) شمالی کوریا کی چیئر لیڈرز ونٹر اولمپکس کے دوران جنوبی کوریا کی ٹیموں کو سپورٹ کرنے لگیں ۔ شمالی کوریا کی چیئرلیڈرز مینز آئس ہاکی میچ کے دوران غیر متوقع طور پر آئیں اور جنوبی کوریا کی ٹیم کو سپورٹ کرتی رہیں ۔جنوبی کوریا کی ٹیم چیک ریپبلک کے خلاف کھیل رہی تھی ۔وہ ونٹر اولمپکس میں پہلی بار کسی میچ میں شامل ہوئی تھیں ۔میچ کے دوران 250چیئر لیڈر زنے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی ۔
شمالی کوریائی چیئر لیڈرز جنوبی کوریائی ٹیموں کو سپورٹ کرنے لگیں
Feb 16, 2018