کاسمو پولیٹن کلب کی کرکٹ ٹیم تشکیل، شیخ اشفاق کو مبارکباد

Feb 16, 2018

لاہور (نمائندہ سپورٹس) کاسمو پولیٹن کلب لاہور باغ جناح کی کرکٹ ٹیم شیخ عبدالشفاق اور اعزازی سیکرٹری خواجہ محمد ریاض کی سرپرستی میں تشکیل دیدی گئی ہے جس میں اسامہ بابر، علی زریاب، شاہ رخ، خواجہ کاشف، توصیف سمیرسوئی، اشتیاق، خواجہ سلمان، اسماعیل بٹ، جمیل خان، بابر اور مصلح الدین شامل ہیں۔ ٹیم کے کوچ خالد محمود ہیں۔ قمرالزمان بابر، اعجاز احمد، چودھری لیئق اور دیگر نے ٹیم کی تشکیل پر شیخ عبدالشفاق کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے مبارکباد دی ہے۔

مزیدخبریں