برطانوی اولمپک کمیٹی کے ممبر پینگیلی کو ونٹر اولمپکس سے نکا ل دیا گیا

Feb 16, 2018

پیانگ چنگ(سپورٹس ڈیسک) ونٹر اولمپکس گیمز کے دوران برطانوی اولمپک کمیٹی کے ممبر ایڈم پینگیلی کو سکیورٹی افسر کے ساتھ بد تمیزی کو وطن واپس بھیج دیا گیا۔ چالیس سالہ سابق سکلٹن ریسر نے معافی مانگ لی ۔پنگیلی دو بار کے اولمپیئن اور انٹر نیشنل سکلٹن فیڈریشن کے نائب صدر بھی ہیں ۔انٹر نیشنل اولمپک کمیٹی نے واقعہ پر معافی مانگتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ کمیٹی نے واقعہ کی تفصیلات بیان نہیں کی ہیں ۔

مزیدخبریں