ریڈیو ڈرامہ ”قید کہانی“ کا دوسرا سیزن شروع ہو گیا

لاہور(کلچرل رپورٹر) سزائے موت کے قیدیوں کے حالات زندگی پر مبنی ریڈیو ڈرامہ ”قید کہانی“ کا دوسرا سیزن گزشتہ روز مست ایف ایم 103پر شروع ہوگیا ہے۔ دس اقساط پر مبنی اس ڈرامہ سیریل کی ہر قسط کا دورانیہ دس منٹ ہے جس میں تین گیت بھی شامل ہیں جس کی کمپوزیشن اور موسیقی زونیب زاہد نے ترتیب دیا ہے ۔اس ڈرامہ کو نوجوان رائٹر شین محمد نے لکھا جبکہ ہدایات افضل ساحر نے دی ہیں۔ افضل ساحر نے بتایا یہ ڈرامہ سیریل سزائے موت کے قیدی کی فرضی ڈائری پر مشتمل ہے جس کا مقصد سزائے موت کے قیدیوںکے مسائل کو سامنا لانا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ ڈرامہ ہر پیر اور جمعرات کو پانچ بجکر پانچ منٹ پرنشر کیا جائیگا۔گزشتہ روز اس سیزن کی پہلی قسط کو بے حد پذیرائی ملی ہے ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...