چونیاں (نمائندہ نوائے وقت)لڑکی کے اغوا کے تنازع پر ملزم نے چھری کے وار کرکے لڑکی کے نانا کو قتل کردیا۔تفصیلات کے مطابق چونیاں کے نواحی گائوں ہرچوکی المدینہ برکس پر شیخ ضمیر علی نے قریبی رشتہ دار شیخ خادم حسین کوچھری سے پے درپے وار کئے نتیجتاً شیخ خادم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر جاںبحق ہو گیاوجہ عناد یہ ہے کہ کچھ عرصہ قبل ضمیر علی ملزم نے مقتول خادم حسین کی نواسی کو اغوا کیا تھا جو خادم حسین نے واپس کرادی تھی۔ اسی رنج کی بنا ء پر ضمیر علی نے خادم حسین کو چھری سے زخمی کر دیا جو جاں بحق ہو گیا اور ضمیر علی موقع پا کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جس کی ایف آئی آرسٹی تھانہ چونیاں میں درج کرلی گئی۔