چشتیاں (آئی این پی) تھانہ بخشن خاں کے علاقہ چک نمبر8فورڈ سیٹھانوالہ میں دادی نے اپنے لخت جگر کی 6سالہ بیٹی کو بے جا تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کردیا۔ پولیس نے کمسن مقتولہ کی نعش کو قبضہ میں لے کر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا۔ ملزمہ شمیم نے اپنی پوتی نمرہ کو گھر سے باہر جانے سے باز نہ آنے پر چھڑیوں سے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا جس سے اس کی موت واقع ہوگئی۔