لاہور + تتلے عالی(نامہ نگاران)صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں ڈاکوئوں اور چوروں نے وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، گاڑیاں ، موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان لوٹ لیا ہے۔ ڈاکوؤں نے ستوکتلہ کے علاقہ پنجاب ہائوسنگ سوسائٹی کے رہائشی شاہد اقبال کے گھر گھس کر اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یر غما ل بنا کر10 لاکھ مالیت ، شفیق آبادکے علاقہ میں سرفراز کے گھر گھس کر اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر 5لاکھ مالیت، شمالی چھائونی کے علاقے میں عارف کے گھر سے 3 لاکھ روپے مالیت، قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ کے علاقہ میں صادق کے گھر سے3لاکھ مالیت، ہنجروال کے علاقہ میں فاروق کے گھر سے 2لاکھ مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون اور دیگر سامان، سمن آباد میں طاہر اور اس کی فیملی سے 6لاکھ مالیت ،لٹن روڈ کے علاقہ میں محمود کی فیملی کو یرغمال بنا کر2لاکھ مالیت، ماڈل ٹائون میں اختر کی فیملی کو یرغمال بناکر ایک لاکھ مالیت، جوہر ٹائون میں ڈاکٹر مزمل اور اس کی فیملی سے 64ہزار مالیت کی نقدی، طلائی زیورات اور موبائل فون، ہربنس پورہ میں خرم علی سے10لاکھ، نواب ٹائون میں عظیم سے ڈیڑھ لاکھ روپے، مصری شاہ میں رزاق سے 90ہزار‘ ٹائون شپ میںا نعم سے 20ہزار اور موبائل فون، گڑھی شاہو میں مرتضی سے10ہزار اور موبائل فون لوٹ لیا ہے۔ چوروں نے جوہر ٹائون میں طاہر، مصطفی آباد سے کاشف کی کاریں جبکہ لاری اڈہ سے بشیر، گارڈن ٹائون سے جہانزیب، مستی گیٹ میں اعظم، بھاٹی گیٹ میں سے مختار، داتا دربار میں جواد، قلعہ گجر سنگھ سے زبیر، شیرا کوٹ میں مدثر، وحدت کالونی سے بدر، اقبال ٹائون میں احد کی موٹرسائیکلیں چوری کر لی ہیں۔ تتلے عالی سے نامہ نگار کے مطابق ماسک پہنے متعدد ڈاکوؤں نے گاؤں کا محاصرہ کرکے چار افراد سے ہزاروں روپے چھین کر تاجر و اہلخانہ سمیت کمرہ میں بند کرکے پچاس لاکھ روپے مالیت کے زیورات، 15لاکھ و دیگر قیمتی سامان لوٹ لیا۔ ڈاکوؤں نے گاؤں کے لوگوں کو یرغمال بناکر تشدد کا نشانہ بھی بنایا جبکہ انکے موبائل فون بھی چھین لئے۔ دو گھنٹے تک لوٹ مار کرکے بعد ڈاکوؤں نے کچن میں جاکر کھانا بھی کھایا۔ گذشتہ رات ایک دو بجے کے قریب پولیس کمانڈوز کی وردیوں میں ملبوس اٹھارہ سے زائد ڈاکو ئوں نے نواحی گاؤں کوٹ میتلا کے مکینوں کو گھروں میں بند رہنے کا حکم دیا تقریباً دس سے پندرہ ڈاکو معروف تاجر زمیندار محمد نواز میتلا اور اْسکے بھائی شمس الحق میتلا کے گھروں کے دروازے توڑ کرا ندر داخل ہوگئے جبکہ باقی باہر نگرانی کرتے رہے۔ڈاکوؤں نے گذرنے والے چار افراد کوگھرکے تمام افراد کو کمروں میں بند کردیااور مجموعی طور پر چھتیس تولے طلائی زیورات،پندرہ لاکھ روپے نقدی ،لاکھوں روپے مالیت کے قیمتی پارچات ،الیکٹرانکس کا سامان اور موبائل فون لوٹ لئے۔ ڈاکوسامان گاڑیوں میں لاد کر جاتے ہوئے تاجر نواز میتلا کی گاڑی نمبرWT/613بھی ساتھ لے گئے۔تتلے عالی پولیس بروقت اطلاع ملنے کے لیٹ وقوعہ پر پہنچی۔مقدمہ درج نہیں کیا جارہا۔اس بارے متاثرین کا کہنا کہ پولیس ڈاکوؤں کی تعداد کم ظاہر کرنے پر ہمیں مجبور کررہی ہے۔
لاہور میں لاکھوں کے ڈاکے‘ تتلے عالی: زمیندار کے گھر 65 لاکھ کی ڈکیتی
Feb 16, 2018