نیب کے ٹارچر سیل میں گواہوں کو دھمکیاں دی جاتی ہیں: ڈاکٹر عاصم

کراچی(صباح نیوز)پیپلزپارٹی کے رہنما ڈاکٹرعاصم نے کہا ہے کہ نیب نے ایک ٹارچر سیل بنایا ہوا ہے جہاں گواہوں کو دھمکیاں دی جاتی ہیں۔ مجھے بند کیا گیا اورجیل بھی گیا لیکن نیب کو کچھ نہیں ملا، اب یہ پیسہ کہاں گیا نیب ہی بتا سکتی ہے۔ جمعرات کوکراچی میں احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے ڈاکٹرعاصم حسین نے نیب پر الزام لگایا کہ نیب نے ایک ٹارچرسیل بنایا ہوا ہے۔ ڈاکٹرعاصم کا کہنا تھا کہ ہم جنگلوں میں رہنے والوں کا رائیونڈ والوں سے کیا مقابلہ ہے، آپ کے اورمیرے مسائل ایک جیسے ہیں وہ مسائل اٹھانے چاہئیں جو ایک عام آدمی کے ہوں، سب کو دعوت دی ہے کہ کراچی کے لئے سب کو مل کرکام کرنا چاہئے، میں توپوری ایم کیو ایم کو دعوت دے چکا ہوں اوریہ بہترین موقع ہے کہ یہ لوگ پیپلزپارٹی میں آجائیں ہم انہیں خوش آمدید کہتے ہیں۔ اس سے قبل احتساب عدالت میں کرپشن کیس کی سماعت کے لیے ڈاکٹرعاصم پیش ہوئے، سماعت کے دوران گواہان نے اپنے بیانات قلمبند کرائے جس کے بعد عدالت نے سماعت ملتوی کر دی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...