اوٹاو(صباح نیوز)کینیڈا کی سابق وزیراعظم کیم کیبل نے خاتون ٹی وی میزبانوں کو مردوں کے سامنے بغیرآستین کے والے کپڑوں پہننے پر تنقید کانشانہ بنایا ہے۔ سابق وزیراعظم کی سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹرپر ان کے پیغام سے بحث چھڑ گئی ہے جس میں انھوں نے کہاتھا انھیں سوٹ پہنے مردوں کے سامنے ٹی وی پر بغیر آستین کے کپڑے پہنی خواتین عجیب لگتی ہے۔ا نھوں نے اپنے پیغام میں کہاکہ وہ مردوں کے سامنے بغیر آستین کپڑے پہننا عورت کی ذلت محسوس کرتی ہیں۔ان کا کہناتھا کہ ننگے بازوئوں کے ساتھ خواتین کی ساکھ اورعزت پرحرف آتا ہے۔ ان کی ٹوئیٹ پر تنقید کرتے ہوئے لوگوں نے کہا کہ عورت کے صلاحیتوں پر توجہ مرکوز رکھنی چاہیے نہ کہ ان کے کپڑوں پر ۔کسی نے کہا سابق امریکی صدر بارک اوباما کی بیوی مشل اوباما متعدد باربغیر آستین کے کپڑے پہنتی ہے جبکہ کسی نے کینیڈا کی وزیراعظم پر ذاتی حملہ کرتے ہوئے کہا انھوں نے خود بحیثیت اٹارنی جنرل 1990ء میں بھڑکیلے کپڑے زیب تن کیے تھے۔