پشاور (آن لائن) محکمہ انسداد دہشت گردی مالا کنڈ ریجن نے مبینہ دہشت گرد گرفتار کر لیا ہے۔ ملزم فرمان علی کو سوات کے علاقے مٹہ سے گرفتار کیا گیا ہے اور یہ ملزم 2009 میں گھروں پر حملے اور املاک کو نقصان پہنچانے کے واقعات میں ملوث رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز محکمہ انسداد دہشت گردی ( سی ٹی ڈی) مالا کنڈ ریجن نے سوات کے علاقے مٹہ میں کارروائی کر کے ایک مبینہ دہشت گرد کو گرفتار کر لیا ہے۔ ملزم فرمان علی 2009 میں گھروں پر حملے اور املاک کو نقصان پہنچانے میں ملوث رہا ہے۔ محکمہ انسداد دہشت گردی مالا کنڈ ریجن نے گرفتار ملزم سے تفتیش شروع کر دی ہے۔
دہشتگرد گرفتار