حکومت نے ملتان میں بھی جماعت الدعوة کے فلاحی منصوبے بند کر دئے : احمداجمل

Feb 16, 2018

ملتان (سماجی رپورٹر) جماعتہ الدعوة ملتان کے ترجمان احمداجمل نے کہا ہے کہ حکومت نے بھارتی و امریکی ڈکٹیشن پر ملک بھر کی طرح ملتان میں بھی جماعتہ الدعوة اور فلاح انسانیت فاﺅنڈیشن کے جاری رفاہی و فلاحی منصوبہ جات بند کردئے ہیں جس سے ہزاروں کی تعداد میں غربا‘ بیوگان اور مستحق افراد متاثر ہوئے ہیں۔ حکومت پاکستان کے ان اقدامات سے جماعتہ الدعوة اور ایف آئی ایف سے وابستہ لاکھوں کارکنان میں سخت بے چینی اور تشویش پائی جاتی ہے۔ احمد اجمل نے کہا کہ مظلوم کشمیریوں کے حق میں اور پاکستان کے خلاف سازشوں سے متعلق بھرپور آواز بلند کرنے پر ہمارے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے۔ ہم حکومت پاکستان کے ان غیرقانونی اور غیرآئینی اقدامات کےخلاف بھرپور قانون جنگ لڑیں گے۔
احمداجمل

مزیدخبریں