پاکستان پوسٹ اور نادر ا میں معاہدہ‘ ڈاکخانوں میں بھی شناختی کارڈ بنیں گے

اسلام آباد(نوائے وقت نےوز) ملک کے دور دراز علاقوں میں قائم ڈاک خانوں میں بھی شناختی کارڈ بنائے جائیں گے۔ اس ضمن میں پاکستان پوسٹ آفس اور نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے درمیان معاہدہ طے پاگیا ہے جس کے تحت دیہی اور پسماندہ علاقوں میں 200 ڈاک خانوں میں شناختی کارڈ کی سہولت فراہم کردی گئی ہے۔ترجمان نادرا کا کہنا ہے کہ شناختی کارڈ بنانے کے لیے ملک بھر سے مختلف 200 ڈاک خانوں کا انتخاب کیا گیا ہے اوراس سہولت کو بتدریج تمام ڈاک خانوں تک بڑھایا جائے گا۔ترجمان نے کہا کہ نادرا اور پاکستان پوسٹ کا ان سینٹرز کو دہی اور پسماندہ علاقوں میں کھولنے کا اقدام کا بنیادی مقصد تمام لوگوں کے رجسٹریشن کو سہل بنانا ہے، یہ ایک انقلابی قدم ہے جو لوگوں کی سہولت اور آسان رسائی کو مد نظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے جب کہ ایسے تمام کاونٹرز پہلی مرتبہ کارڈ بنانے کے علاوہ ہر قسم کی پراسسنگ کریں گے۔
شناختی کارڈ

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...