شجاع آباد: عطائی نے زچگی آپریشن کے دوران مریضہ کی آنتیں کاٹ دیں

شجاع آباد(خبرنگار)عطائی نے زچگی کے دوران آپریشن مریضہ کی آنتیں کاٹ دی حالت خراب ہونے پر وکٹوریہ ہسپتال منتقل کر دیا‘ پولیس نے اتائی کو گرفتار کرلیاتفصیل کے مطابق شجاع آباد کیول والے پل کے رہائشی اعجاز نے صحافیوں کو بتایا کہ وہ اپنی بیوی شمشاد مائی کو نارمل ڈلیوری کے لئے شجاع آباد پرائیوٹ ہسپتال میں لے کر آیا جہاں عطائی مجید نے ان سے کہا کہ نارمل ڈلیوری ہے کوئی پریشانی کی بات نہیں لیکن 4گھنٹے بعد عطائی مجید نے اعجاز کو کہا کہ شمشاد مائی کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی ہے فوری طور پر آپریشن کرنا پڑے گا آپریشن کی اجازت ملنے پر مجید نے آپریشن شروع کیا اور پانچ گھنٹے تک آپریشن کرتا رہا ‘ آپریشن کے بعد پانچ روز تک شمشاد مائی کو ہوش نہ آیا اور اس کا چہرہ اور پیٹ سوج گیا حالت خراب ہونے پر اتائی ہسپتال سے غائب ہوگیا اعجاز اپنی بیوی کو وکٹوریہ ہسپتال بہاول پور لے گیا جہاں اسے ڈاکٹروں نے بتایا کہ دوران آپریشن زچگی عطائی نے شمشاد مائی کی پیٹ کی آنتیں کاٹ دی ہیں جس کی وجہ سے خون پیٹ میں جمع ہو گیا ہے اور اس کے بچنے کی کوئی گارنٹی نہیں ہے اعجاز نے کہا کہ میں غریب آدمی ہوں مزدوری کرتا ہوں میرے پاس جو تھا میں اسے بیچ کر اپنی بیوی شمشاد مائی پر لگا چکا ہوں مجید کے خلاف سخت کاررائی کی جائی اگر مجید کے خلاف کاروائی نہ کی گئی تو میں پنجاب ہیلتھ کئیر سنٹر کے سامنے اپنے خاندان سمیت دھرنا دوں گا اور انصاف نہ ملنے پر خود سوزی کرلوں گا دوسری جانب ایس ایچ اوو تھا نہ سٹی محمد اکرم کمبوہ نے صحافیوں کو بتایا کہ اعجاز کی جانب سے درخواست موصول ہوئی اور ہم نے فوری کاروائی کرتے ہوئے اتائی مجید کو گرفتارکرلیا ہے ۔
عطائی

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...