اورکزئی (نوائے وقت نیوز) لوئراورکزئی ایجنسی میں بارودی سرنگ کادھماکہ، 2 قبائلی رہنما جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگئے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق بارودی سرنگ کا دھماکہ لوئر اورکزئی ایجنسی کے علاقہ تورسمت میں ہوا جہاں قبائلی رہنمائوں کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرانے سے دو قبائلی رہنما ملک شاہ موقع پر جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگئے۔ اور ملک عسکر اورکزئی ہسپتال میں دم توڑ گئے۔ تینوں قبائلی رہنما اورکزئی ایجنسی سے ہنگو آرہے تھے ، زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکرسرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔