لاہور میں پرانے مقدمات جلد نمٹانے کیلئے 4سول عدالتیں قائم

Feb 16, 2018

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) سیشن جج لاہور نے پرانے مقدمات کو جلد نمٹانے کے لیے چار سول عدالتیں قائم کردیں اورچاروں سول ججز کو سالہاسال سے پرانے مقدمات کو ترجیحی بنیادوں پر نمٹانے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہور عابد حسین قریشی نے پرانے مقدمات کا جلد فیصلہ کرنے کے لیے چار ججز کو مقرر کردیا ہے اور 2005ءسے زیر التوا کیسزکو فوری طور پر چاروں سول ججز کی عدالتوں میں ٹرانسفر کردیا گیا۔ سول جج کاشف رشید، ساجد محمود، نذیر محمود اور ذوالفقار کو پرانے کیسز کے لیے مقرر کیا ہے۔

مزیدخبریں