کراچی ( وقائع نگار)کراچی احتساب عدالت میں سندھ پولیس کے دو افسران کیخلاف ریفرنس کی سماعت ہوئی عدالت میں ملزمان تنویر احمد طاہر اور فدا حسین شاہ پیش ہوئے جبکہ ملزمان کیخلاف سکھرسے آئے ہوئے دو پولیس اہلکاروں کے بیان قلمبند نہ ہوسکے جسکے باعث عدالت نے ریفرنس کی مزید سماعت 23 فروری تک ملتوی کردی واضع رہے کہ ریفرنس میں ملزمان پرفرد جرم عائد ہوچکی ہے جبکہ دونوں ملزمان کی ضمانت سندھ ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ مسترد کرچکی ہے ملزمان سید فدا حسین اورتنویر احمد پر50 ملین کرپشن خرد برد اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کا الزام ہے ۔
سندھ پولیس میں 5 کر وڑ کی کر پشن سماعت 23فروری تک ملتو ی
Feb 16, 2018