اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)سپریم کورٹ میں آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ تقرری سے متعلق کیس کی سماعت کی وکیل کی مہلت کی استدعا پر غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کردی گئی ہے۔ کیس کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی۔دوران سماعت چیف جسٹس اور مقدمہ کے وکیل کے درمیان مکالمہ ہوا، چیف جسٹس نے آئی جی سندھ کے وکیل فاروق ایچ نائیک سے کہاکہ کیا آپ سندھ حکومت کی اپیل واپس لے رہے ہیں ؟ فاروق نائیک نے کہاکہ اپیل واپس نہیں لے رہے اپیل پر دلائل دینگے عدالت میرٹ پر فیصلہ کرے وہ تیار ی کے لیئے التواء چاہتے ہیں عدالت کوئی تاریخ دے دے ، چیف جسٹس نے کہاکہ کوئی تاریخ نہیں ہے ، آ پ دلائل دیں، جسٹس عمر عطا بندیال نے کہاکہ کوشش کرینگے جلد سماعت کے کیس مقرر کیا جائے، بعد ازاں کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی گئی ۔
آ ئی جی سندھ تقرری کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی
Feb 16, 2018