سوات کے علاقے مٹہ سے مبینہ دہشتگرد گرفتار

Feb 16, 2018

پشاور (آن لائن) محکمہ انسداد دہشتگردی مالا کنڈ ریجن نے مبینہ دہشتگرد گرفتار کر لیا ہے۔ ملزم فرمان علی کو سوات کے علاقے مٹہ سے گرفتار کیا گیا ہے اور یہ ملزم 2009 میں گھروں پر حملے اور املاک کو نقصان پہنچانے کے واقعات میں ملوث رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز محکمہ انسداد دہشتگردی ( سی ٹی ڈی) مالا کنڈ ریجن نے سوات کے علاقے مٹہ میں کارروائی کر کے ایک مبینہ دہشتگرد کو گرفتار کر لیا ہے۔ ملزم فرمان علی 2009 میں گھروں پر حملے اور املاک کو نقصان پہنچانے میں ملوث رہا ہے۔ محکمہ انسداد دہشتگردی مالا کنڈ ریجن نے گرفتار ملزم سے تفتیش شروع کر دی ہے۔

مزیدخبریں