چینی کمپنی کے عہدیداروں کا رائے ونڈ میںمستحق بچوں کے سکول کا دورہ

لاہور (سٹاف رپورٹر) لاہور کے علاقے رائے ونڈ روڈ پر واقع شیر شاہ کالونی میں معروف چینی کاروباری کمپنی کے سربراہ لی شیا نے اپنی کمپنی کے عہدیداروں چھی جین چھیانگ اور چانگ جیئے کے ہمراہ فار ان پبلک سکول کا دورہ کیا، چینی وفد نے بچوں سے ان کے حالات زندگی دریافت کئے اور ان کو دی جانے والی تعلیم بارے سکول انتظامیہ سے مکمل بریفنگ لی۔ چینی وفد نے سکول کے مختلف شعبہ جات میں جا کر بچوں کو حصول تعلیم کے دوران پیش آنے والے مسائل جانے اور انہیں مکمل طور پر حل کرنے کی کوشش کی۔ چینی وفد نے پاکستانی بچوں کے ساتھ مل کر پاک چین دوستی زندہ باد کے نعرے لگائے اور دونوں ملکوں کے قومی پرچموں کو ہوا میں لہرا دیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لی شیاؤ کا کہنا تھا کہ پاک چین دوستی شہد سے میٹھی اور ہمالیہ سے بلند ہے ان کی کمپنی نے چھ یتیم اور نادار بچوں کی کفالت کی ذمہ داری اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان بچوں کے تمام تعلیمی اخراجات یونیورسٹی تک ان کی کمپنی کے ذمہ ہوں گے۔ چینی وفد نے بچوں میں پہلی قسط کے طور پر نقد امدادی رقم بھی تقسیم کی۔

ای پیپر دی نیشن