لاہور (خصوصی نامہ نگار) سجادہ نشین حضرت میراں حسین زنجانی و حضرت یعقوب حسین زنجانی المعروف شاہ صدر دیوان سید ادریس شاہ زنجانی نے کہا ہے کہ امریکہ بھارت سے مل کر پاکستان کو کمزور کرنے کی سازشیں کر رہا ہے۔ قوم متحدہ ہو کر ان کا مقابلہ کرے گی اور ناکام بنائے گی۔ پاکستان کو دہشت گردی کے معاون ممالک میں شامل کرنے کی نئی امریکی چال دباؤ بڑھانے کا حربہ ہے۔