بھارتی ٹینس سٹارثانیہ مرزا کو فٹ ہونے میں مزید 2 ماہ لگیں گے

نئی دہلی(آئی این پی) بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے گھٹنے کی انجری سے نجات کے بعد کورٹ میں واپسی کو اپنی اولین ترجیح قرار دے دیا۔ثانیہ مرزا نے کہا ہے کہ میرے گھٹنے میں تکلیف ہوتی ہے مگر مجھے ہر وقت اس تکلیف کا سامنا نہیں کرنا پڑتا، اس قسم کی انجری سے نجات میں تھوڑا وقت لگتا ہے، میرے خیال میں مزید 2 ماہ لگ سکتے ہیں، میرا فوری مقصد اس سے نجات حاصل کرنا اور دوبارہ کورٹ میں اترنا ہے۔ٹینس اسٹار نے ریٹائرمنٹ کے سوال پر کہا کہ کھیل سے ریٹائر ہونے کے بعد بھی کسی نہ کسی صورت ٹینس سے جڑی رہنا چاہوں گی۔

ای پیپر دی نیشن