کراچی میں پولیس مقابلے میں ماورائے عدالت قتل کیے گئے نقیب اللہ محسود کے والد نے کہا ہے کہ ان کا بیٹابے گناہ تھا اور را ئوانوار نے ظلم کیا۔ سپریم کورٹ میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نقیب اللہ کے والد کا کہنا تھا کہ پولیس افسر را ئوانوار کے ظلم کے خلاف آج سپریم کورٹ آئے ہیں، ہمیں سپریم کورٹ سے انصاف چاہیے اور انشااللہ انصاف ملے گا۔خیال رہے کہ 13جنوری کو ملیر کے علاقے شاہ لطیف ٹان میں سابق ایس ایس پی ملیر را انوار نے نوجوان نقیب اللہ محسود کو دیگر 3 افراد کے ہمراہ دہشت گرد قرار دے کر مقابلے میں مار دیا تھا۔بعدازاں 27 سالہ نوجوان نقیب محسود کی سوشل میڈیا پر تصاویر وائرل ہوئیں جس کے بعد میڈیا نے بھی پولیس مقابلے پر سوالات اٹھائے جس پر اعلی حکام کی جانب سے نوٹس لیا گیا۔چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی جانب سے نقیب اللہ کے ماورائے عدالت قتل کا ازخود نوٹس لیا گیا تو ایس ایس پی ملیر را انوار فرار ہوگئے اور اب تک مفرور ہیں۔
میرا بیٹا بے گناہ تھا،رائو انوار نے ظلم کیا:والد نقیب اللہ محسود
Feb 16, 2018 | 11:48