لودھراں میں فتح ن لیگ کی نہیں،لوگوں کے پاس آپشن ہی نہیں تھا,نواز شریف عمران خان سےزیادہ خطرناک ہیں:عائشہ گلالئی

تحریک انصاف کے بعد عائشہ گلالئی کی توپوں کا رخ نواز شریف کی طرف. تحریک انصاف کی منحرف رکن قومی اسمبلی نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا. کہتی ہیں کہ مسلم لیگ ن نے سینٹ ٹکٹ کی پیش کش کرتے ہوئے انہیں فوج کے خلاف بات کرنے پر اکسایا. انہوں نے مسلم لیگ ن کی آفر مسترد کردی. یہ بات جذبہ حب الوطنی کے خلاف ہے.فوج ہی ایک ادارہ ہے جو ملک کے لیے کام کر رہا ہے، کہیں گانے اور شادیاں جب کہ کہیں فوج اور اداروں کو بد نام کرنے کا درس دیا جا رہا ہے۔  عائشہ گلالئی کا کہنا تھا کہ لودھراں میں فتح ن لیگ کی نہیں، لوگوں کے پاس آپشن ہی نہیں تھا. نواز شریف عمران خان سے بھی خطرناک ہیں.عدلیہ اور فوج کے خلاف بات کرنا مکاری ہے. نوازشریف نے پورے ملک کا سکریپ اکٹھا کرکے فیکٹری بنالی.نوازشریف نے جو زبان استعمال کرتے ہیں، شرمناک ہیں.عائشہ گلالئی کا کہنا تھا کہ نواز شریف یہ سمجھتے ہیں کہ عدلیہ کسی اور کو پکڑے تو ٹھیک انہیں نہ پکڑے۔ پاکستان کو درپیش خارجی اور اندرونی چیلنجز سےفوج نمٹ رہی ہے، دھرنا فوج نے ختم کرایا تو انہوں نے فوج کو بدنام کرنا شروع کردیا، جنوبی پنجاب میں ترقی نہیں سرمایہ لاہورپر لگ رہا ہے.

ای پیپر دی نیشن