پاکستان میں جمہوریت ٹوٹی پھوٹی سیاسی جماعتوں کی مرہونِ منت ہی ہے:خواجہ سعدرفیق

Feb 16, 2018 | 15:48

ویب ڈیسک

وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعدرفیق نے کہاہے کہ بغیر ثبوت کے غیر اخلاقی ریمارکس قابلِ قبول نہیں. پاکستان میں جمہوریت ٹوٹی پھوٹی سیاسی جماعتوں کی مرہونِ منت ہی ہے. مارشل لا لگانے اور نظریہ ضرورت کے تحت فیصلے دینے والوں پر آرٹیکل 6 کیوں نہیں لگا.پرہیز گاری کے لبادوں میں لپٹے بددیانت ہر جگہ پائے جاتے ہیں لیکن نشانہ ہمیشہ سیاستدان رہے ہیں۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ ریلوے سعدرفیق کا کہنا تھا کہ باہمی محاذ آرائی ریاست کو نقصان پہنچا رہی ہے. تمام وزرائے اعظم کو ایک جیسے الزامات لگا کر بدسلوکی کرکے نکال دیا گیا، مارشل لا لگانے اور نظریہ ضرورت کے تحت فیصلے دینے والوں پر آرٹیکل 6 کیوں نہیں لگا، جمہوریت پر شب خون مارنے والوں اور انہیں جواز بخشنے والوں کو سزا کیوں نہیں ملی؟وفاقی وزیرنے کہا کہ صادق و امین کے فتوے دینے والوں کی اپنی صداقت اور ایمانداری مسلمہ ہونی چاہئے، بغیر ثبوت کے غیر اخلاقی ریمارکس قابلِ قبول نہیں، پاکستان میں جمہوریت ٹوٹی پھوٹی سیاسی جماعتوں کی مرہونِ منت ہی ہے۔ ان کا کہنا تھا سیاسی جماعتوں کی قیادت کا فیصلہ سیاسی جماعتیں ہی کریں گی، مائنس ون فارمولہ کی سوچ رکھنے والوں کو قوم نے بار بار مسترد کیا۔

مزیدخبریں