بلدیہ شرقی میںترقیا تی کا مو ں کیلئے ٹینڈر کھو لے گئے

Feb 16, 2019

کراچی( سٹی ڈیسک)چئیرمین بلدیہ شرقی معید انور نے افسران کے ہمراہ بلدیہ شرقی کے مرکزی دفتر میں ترقیاتی کاموں کیلئے ٹینڈرنگ اپنی نگرانی میں سرانجام دلواء اس سلسلے میں افسران وٹھیکے داروں کی موجودگی میں ٹینڈر اوپن کرکے ٹینڈرنگ کا افتتاح کیا اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ہمیشہ کوشش کی ہے کہ ترقیاتی کاموں کیلئے ٹینڈرنگ کا عمل صاف وشفاف ہو تاکہ جن کمپنیوں کو ٹھیکے دئیے جائیں وہ بھرپور طریقے سے ترقیاتی کام سر انجام دیکر عوام کو ریلیف فراہم کیا جاسکے اس موقع پر میونسپل کمشنر اختر شیخ، سپریٹینڈنگ انجنئیر طارق مغل اور ٹھیکے دار موجود تھے۔

مزیدخبریں