مری (نامہ نگار خصوصی) عوام کوصحت جیسی بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے لیئے بہت جلد تحصیل بھر کی مختلف یونین کونسلوں میں بند ڈسپینسریوں کو کھول دیا جائے گا۔ تحریک انصاف کے محکمہ صحت کیلئے مقرر مشیر سہیل عرفان عباسی نے محکمہ صحت کے حال ہی میںتعینات ہونے والے سی ای او سے ملاقات اور انہیں نئی ذمہ داریوں کو سنبھالنے کے سلسلے میں نیک خوہشاتکا اظہار کیئے جانے کے بعد میڈیا سے بات چیت کے دوان کرتے ہوے بتایا کہ وہ اب رکن قومی اسمبلی صداقت علی عباسی اور رکن صوبائی اسمبلی میجر (ر) لطاسب ستی کی ہدایات کی روشنی میں تحصیل بھر کی ڈسپینسریوں کا خصوصی طور پر معائنہ کریں گے تا کہ مقامی لوگوں کو صحت جیسی بنیادی سہولت فراہم ہو سکے ۔
سہیل عرفا ن کی محکمہ صحت کے سی ای او سے ملاقات،علاقائی مسائل پر تبادلہ خیال
Feb 16, 2019