شہزادہ محمد کا دورہ، وزارت داخلہ کا سوشل میڈیا پر پراپیگنڈے میں مصروف 39 اکائونٹس، 5 پیجز بند کرنے کیلئے خط

Feb 16, 2019

اسلام آباد (صباح نیوز) وزرات داخلہ نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور وفد کے دورہ پاکستان سے متعلق سوشل میڈیا پر شکوک وشہبات پیدا کرنے اور پروپیگنڈے میں ملوث 39 اکائونٹس اور پانچ پیجز بند کرنے کے لیے خط لکھ دیا ہے۔ وزرات داخلہ کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر چند تنظمیں منفی پروپیگنڈے میں مصروف ہیں، ایف آئی اے سائبرکرائم اور پی ٹی اے ایسے تمام اکائونٹس کو فوراً بند کرے۔ وزرات داخلہ کی جانب سے لکھے گئے خط میں 5 مختلف پیجز، 19 فیس بک اکائونٹس اور 20 ٹویٹر اکاونٹس کی نشاندہی کی گئی ہے جو سعودی مہمان کے دورہ پاکستان کے خلاف مہم چلا رہے ہیں۔ وزرات داخلہ نے چیف کمشنر اسلام آباد، تمام صوبوں کے آئی جیز، چیف سیکرٹریز، چیئرمین پی ٹی اے اور ڈی جی ایف آئی اے کو لکھے گئے خط میں ان اکائونٹس سے جڑے افراد کو ٹریس کرنے اور ان کے خلاف کارروائی کرنے کی سفارش کی ہے۔

مزیدخبریں