این آر او کس نے مانگا، وزیراعظم ایک نام تو تبائیں: خورشید شاہ

Feb 16, 2019

سکھر ( نا مہ نگار)پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سید خو رشید شاہ نے کہا ہے کہ کس نے این آر اور مانگا وزیر اعظم سمیت حکو مت ایک نا م تو بتائیں تا کہ ہم اس گندی مچھلی کو با ہر پھینکیں ،نہ ہم ڈیل کا کہہ رہے ہیں اور نہ ہم ڈھیل ما نگی ہے ملک کھو کھلے بیا نات سے نہیں دانش مندی سے چلتے ہیں، علاوہ ازیںسکھر پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ احتساب کی بات کرنے والے وزیر اعظم خود نیب کیسز میں مطلوب ہیں ان کے لوگ حکومت کرنے اور معاملات بہتر بنانے کے بجائے غیر ضروری گفتگو میں مصروف ہیں خورشید شاہ نے مزید کہا کہ عمران خان کے پاس 155 ووٹ ہیں اکثریت نہیں، اس کے باوجود ہم چاہتے ہیں کہ حکومت اپنی مدت پوری کرے لیکن یہ لوگ ملک میں لاقانونیت، بیروزگاری اور مہنگائی کی فضائ￿ قائم کرنے میں مصروف ہیں، چھ ماہ کے دوران عوام کو کچھ بھی نہیں دیا گیا، قانون سازی نہ کئے جانے کے باعث لوگوں کو ریلیف فراہم کرنے میں مشکلات پیش آئیں گی،پی اے سی کمیٹی کا عہدہ تو پا رلیمانی کمیٹی کا سب سے بڑا عہدہ ہے ہم نے شہباز شریف کی نہیں اصولو ں کی حما یت کی ہے حکو مت کو پہلے معلو م نہ تھا کہ شہباز شریف پر نیب کے مقدمے ہیں، ہمیں معلو م ہے کہ عمران خا ن پر بھی نیب کے مقدمے ہیں ، تما م تر معاملات کے باوجو د اپو زیشن ملک کے مسائل حل کرانے کے لئے حکو مت کے ساتھ تعاون کر نا چاہتی ہے لیکن حکمران عجیب منطق پیش کر نے میں مصروف ہیں۔

مزیدخبریں